ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رانچی ٹیسٹ:ہندوستان،آسٹریلیا کے ڈی آرایس تنازعہ حل کرنے سے خوش ہوں:کلارک

رانچی ٹیسٹ:ہندوستان،آسٹریلیا کے ڈی آرایس تنازعہ حل کرنے سے خوش ہوں:کلارک

Wed, 15 Mar 2017 21:31:12    S.O. News Service

کولکا تا،15/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کے درمیان فیصلہ کا جائزہ لینے والے نظام ڈی آرایس کو لے کر اٹھے تنازعہ کو حل کرلئے جانے سے خوش ہیں۔کلارک نے کہا کہ یہ فیصلہ کھیل کے لیے اچھا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بنگلور میں ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈی آرایس کو لے کر میدان کے اندر اور باہر کھلاڑیوں کے رویے کو لے کر کئی واقعات ہوئے تھے۔میدان کے اندر جہاں چھینٹا کشی کا دور جاری تھا، وہیں میدان کے باہر الزام تراشی جاری رہے۔بی سی سی آئی نے اس کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)میں ایک سرکاری شکایت درج کی تھی، تاہم دونوں بورڈوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی نے اس شکایت کو واپس لے لیا اور اس تنازع کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے ساتھ ایک بات چیت میں کلارک نے کہاکہ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں جو بھی ہوا، وہ وقت اب چلا گیا۔اب رانچی میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ اہم ہے، میں جانتا ہوں کہ فیصلہ کس نے لیا ہے اور میرا خیال ہے کہ بی سی سی آئی نے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔کلارک نے کہا کہ کھیل کو جاری رکھنا زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہو گئی ہے، دونوں ٹیمیں سخت ٹکر دے رہی ہیں اور کرکٹ کے لیے دونوں بورڈوں کی طرف سے لیا گیا فیصلہ اچھا ہے۔


Share: